Wednesday, 29 June 2011

ھٹو ریفرنس کیس نئی شہادتوں پر دوبارہ سماعت ٹرائل کورٹ ہی کر سکتی ہے آپ نے کوئی نئی شہاد ت نہیں دی سپریم کورٹ


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی شہادتوں پردوبارہ سماعت ٹرائل کورٹ ہی کر سکتی ہے ¾بھٹو کیس میں وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ابتدائی دلائل مکمل کر لیے ¾(آج )بدھ سے اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔ منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بینچ نے بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کی ۔بھٹو کیس میں وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وفاق صدارتی ریفرنس سے باہر نہیں جانا چاہتی صدر نے سپریم کورٹ کو بھجوائے جانے والے ریفرنس میں مروجہ طریقہ کار آزادانہ اور غیر جانبدارانہ عدالتی کاروائی کا سوال اٹھایا ہے اس لئے ہم نے آرٹیکل 186کے اندر رہ کر گذارشات کرنی ہیں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوںکی تعصب کے بارے میں کیا کہا گیا ہے ۔بابر اعوان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے بھٹو کیس کے حوالے سے لکھا تھا کہ استغاثہ اور ریاستی شکایت میں ایک ہی ملزم ہے جو بھٹو ہے لیکن یہ حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ اس میں دو نئے ملزم بھی بنائے گئے انہوں نے 1979میں دیئے گئے فیصلے کے حوالے سے ثابت کیا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انوار الحق نے فیصلہ درست نہیں لکھا کیونکہ اسی وقت انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سابق آئی جی پنجاب راو رشید او ر وزیر اعظم کے سپیشل اسسٹنٹ بھی ملزم تھے ۔چیف جسٹس نے اس مقدمے میں شک کا فائدہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو دیا یہ سنہری اصول ہے کہ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے تعصب کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ بھٹو مجھ کو قتل کر دےگا اور وہ خود بھٹو کیخلاف کیس کی سماعت کر رہے تھے کیاا س سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ مولوی انوار الحق متعصب تھے ؟اس پر عدالت نے اتفاق کیا ۔بابر اعوان نے کہاکہ آصف علی زرداری کیس میں بی بی کا بھی وکیل رہ چکا ہوں اور تعصب ثابت ہونے پر عدالت نے اس کیس کے فیصلے کوختم کر دیا تھا ۔عدالت نے ان سے پوچھا کہ بھٹو کے خلاف اور کون کون سے کیس بنائے گئے تھے ؟۔بابر اعوان نے کہاکہ بھٹو کیخلاف جتنے بھی کیس بنے تھے ان میں ایک کو بھی نہیں سنا گیا صرف ایک قتل کا مقدمہ سنا گیا ۔پرائیویٹ استغاثہ کے کیس میں شہادتیں ہوئی تھیں لیکن عدالت نے وہ شہادتیں نظر انداز کر کے ایک کیس کا ٹرائل کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں تین نکات ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ بھٹو کے کیس میں مروجہ طریقہ کار اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ۔جج متعصب تھے اور غیر جانبدار نہیں تھے ۔بھٹو کیس میں بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ۔سماعت کے دور ان بابر اعوان نے مختلف ممالک کے دس فیصلے پیش کئے جن میں عدالت ،مقننہ اور انتظامیہ تینوں نے ملزمان کو بعد از مرگ بری کیا تھا ۔عدالت نے کہا کہ کیا ان کے ٹرائل کورٹ نے فیصلے دیئے؟ ۔بابر اعوان نے کہاکہ ان کے حتمی فیصلے آخری اختیار سماعت رکھنے والی عدالتوں نے کئے ۔سپریم کورٹ نے بھٹو کو غلط سزا سنائی اور نیچے کی عدالت کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہو گیا۔جسٹس جاوید اقبال نے کہاکہ آپ نے جن کیسوں کا حوالہ دیا ہے ان کونئی شہادتوں پر ری اوپن کیا گیا جبکہ آپ نے کوئی نئی شہادت نہیں دی ۔منگل کو بابر اعوان نے دلائل مکمل کر لئے ۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ (آج) بدھ کو آپ دلائل دیں جس کے بعد سماعت (آج )بدھ تک ملتوی کردی گئی ۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money