skip to main |
skip to sidebar
کراچی...ایم کیوایم نے کراچی میں آزاد کشمیر کی دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پرحکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ، علیحدگی کا فیصلہ فاروق ستار نے مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ2008میں انتخابات کے بعدان کے مینڈیٹ کو تسلیم کیااور ان کی غیر مشروط حمایت کی گئی ،الطاف حسین نے سب سے پہلے مبارکباد دی ،پیپلز پارٹی نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور ہم نے پر خلوص جواب دیا ،تاہم پی پی کی جانب سے وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے وزرا محض نام کے وزیر تھے اور وہ عوام کے مفاد میں کوئی بھی فیصلہ کرنے میں آزاد نہیں تھے۔ایم کیوایم کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کیا گیا، تین سو سے زائد کارکن اور رہنماوٴں کو شہید کیاگیا جس میں ایم پی اے بھی شامل ہیں، ہمارے بستیوں پر دہشت گردوں نے حملے کیے۔ایم کیو ایم صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کرتی رہی ۔ان کا کہنا تھاکہ حکومتی رویئے سے ایم کیوایم کارکن اور عوام مایوسی کا شکار ہوتے رہے۔ہم نے ہر طرف سے تنقید کا سامنا بھی کیا اور صبر کیا ۔انہوں نے الزا م عائد کیا کہ حکو مت کی جانب سے رحمان ملک نے آزاد کشمیرکی مہاجرین کی کراچی میں دو نشستوں میں ایک مانگی اور نہ دینے کی صورت میں دونوں پر انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی ، اور صرف چوبیس گھنٹے پہلے انتخابات ملتوی کردیئے گئ
…آزاد کشمیر الیکشن میں کراچی کی نشستوں پر الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ مین پٹیشن دائر کردی،درخواست کی سماعت کل متوقع ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے آزاد کشمیر سے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی سلیم بٹ اور طاہر کھوکھر نے سندھ ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی۔درخواست میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر،وفاقی و صوبائی حکومت اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق ایم کیو ایم پر پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر دباوٴ ڈالا کہ کراچی کی دو میں سے ایک نشست چھوڑدیں اور یہ مطالبہ نہ ماننے پر امن و امان کا بہانہ بناکر الیکشن ملتوی کردیئے گے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جن سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا انہوں نے بھی ووٹرز لسٹ پر اعتراضات کئے،عدالت پورے الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے۔ایم کیو ایم کی جانب سے سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کیس کی پیروی کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ملتوی کردہ انتخابات فوری کرائے جائیں کیونکہ غیرآئینی طور پر انتخابات ملتوی کیے گئے۔حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ یقین ہے عدالت درخواست پر غور کرتے ہوئے انتخابات کو کالعدم قرار دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پر تمام جماعتوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے
0 comments:
Post a Comment