لاہور...... پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید قائد اور سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 58واں یوم ولادت ملک بھر میں منایا گیا ‘ کیک کاٹے گئے ‘ فاتحہ خوانی ہوئی اور خون کے عطیات کے لیے کیمپ قائم کیے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں بلڈ کیمپ پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر قائم کیا گیا ‘ جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی اور راہنماﺅں سمیت کارکنوں نے خون عطیہ کیا ‘ ان راہنماﺅں میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد اور دیگر شامل تھے ‘ سالگرہ کی تقریب پنجاب سیکرٹریٹ فیصل ٹاﺅن میں ہوئی جس میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اور سید حسنات احمد سمیت عہدے داروں اور کارکنوں نے شرکت کی ‘ صوبائی راہنماﺅں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور بےنظیر بھٹو کی سیاسی و ملکی خدمات پر روشنی ڈالی۔


23:43
Posted in:
0 comments:
Post a Comment