وانا…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی نے وانا کے دورے کے دوران کہا ہے کہ فوج علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں کردار ادا کرتی رے گی۔ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد علاقے سے چلی جائے گی۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی نے کوٹ کئی ،چگ ملائی اور وانا کے دورکیا آرمی چیف نے وانا میں کیڈٹ کالج کا افتتاح بھی کیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ فوج علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں کردار ادا کرتی رے گی، آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اپنا کام مکمل کرنے کے بعد علاقے سے چلی جائیگی، انہوں نے کہا کہ وانا انگور اڈہ اہم شاہراہ کی تکمیل سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔


20:08
Posted in:
0 comments:
Post a Comment