Wednesday, 29 June 2011

سابق وفاقی وزیر سردار یارمحمد رند اوربیٹے سمیت پانچ ملزمان کو اغواءکے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند اور اُن کے بیٹے سردار خان رند سمیت پانچ ملزمان کو اغواءکے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ٹو کے جج امین الدین بازئی نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند ان کے بیٹے سردار خان رند ، اللہ ڈنہ، محمد یوسف ، سبزل خان اور یوسف خان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر مزید دس دس سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی ، سنی شوران کے باشندے غلام یاسین نے سردریارمحمد رند،ان کے بیٹے سردار خان رند،اور دیگر ساتھیوں کے خلاف اپنے بھائی امام دین کے اغواءکا مقدمہ درج کروایا تھا عدالت نے پانچوں ملزمان کو اغواءکا مقدمہ ثابت ہونے پر عمر قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کے علاوہ عدالت میں عدم پیشی پر زیر دفعہ اکیس ایل کے تحت دس دس سال قید اور پچاس پچاس ہزارروپے کی سزابھی سنائی ،عدالت نے تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money