skip to main |
skip to sidebar
لاہور… مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ صدرآصف زرداری کے ہوتے ہوئے منصفانہ انتخابات کی توقع نہیں ،بوگس لسٹوں پر آزادجموں کشمیر کے انتخابات کراکے دھاندلی کوفروغ دیاگیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود آزادکشمیر میں نون لیگ کی کامیابی کاکریڈٹ کارکنوں کوجاتاہے، مسلم لیگ نون آزاد جموں کشمیر کی ووٹرلسٹ ہائی کورٹ میں چیلنج کریگی۔ نوازشریف کا کہناتھاکہ صدرزرداری کے ہوتے ہوئے منصفانہ انتخابات کی توقع نہیں۔ماڈل ٹاوٴن میں ہونیوالے اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید،ایم این اے انوشے رحمان،خواجہ سعد رفیق اوردیگررہنما شریک تھے۔
0 comments:
Post a Comment