Wednesday, 22 June 2011

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ نارروال کے موقع پر صفائی کے مسئلے پر کمشنر گوجرانوالہ اور اے سی نارروال کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی

نارووال/لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ نارروال کے موقع پر صفائی کے مسئلے پر کمشنر گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر نارروال کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صفدر نے کہنا ہے کہ کمشنر گوجرانوالہ اور انکے گارڈ نے مجھے تھپڑ مارے اور مجھے غلیظ گالیاں دیں ‘میرے کپڑے پھاڑ دئیے گئے اور عینک بھی توڑ دی گئی اس بارے چیف سیکرٹری کو شکایت کر دی گئی ہے لیکن مجھے پتہ ہے میری کہیں شنوائی نہیں ہو گی اس لئے آج مستعفی ہو جاﺅنگا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جھگڑے کی خبر ملتے ہی چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے بدھ کے روز نارروال کی تحصیل ظفروال کے قصبہ درمان میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حاجی محمد ارشد کی انتخابی مہم کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ سعید والا اور اسسٹنٹ کمشنر نارروال ڈاکٹر صفدر کے درمیان بیت الخلاءکی صفائی کے معاملے پر توں تکرار ہو گئی جو طول پکڑتے ہوئے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ کمشنر سعید والا کا کہنا تھا کہ صفائی بارے پوچھننا میری ذمہ داری ہے اور میں نے اپنی ڈیوٹی ادا کی ۔ جبکہ اے سی نارروال ڈاکٹر صفدر نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ کا رویہ انتہائی نا شائستہ تھا ‘ کمشنر اور انکے گارڈ نے تھپڑمارے او رمجھے غلیظ گالیاں دی گئیں‘ میرے کپڑے اور عینک بھی توڑ ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس جھگڑے کی خبر وزیر اعلیٰ پنجاب تک بھی پہنچ گئی جسکے بعد انہوں نے چیف سیکرٹری سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money