Monday, 27 June 2011

کشمیر الیکشن،پیپلز پارٹی8،ن لیگ اور مسلم کانفرنس2،2نشستوں پر کامیاب

مظفر آباد…آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب تک16 حلقوں میں امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے ون بھمبر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار چودھری مسعود خالد دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 2 میرپور IIسے پیپلز پارٹی کے چودھری عبدالمجید کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے کیپٹن (ر) سرفراز دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے3میرپور تھری سے پیپلز پارٹی کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے چودھری محمد اشرف دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 5 بھم بھر ون سے پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف انتخاب جیت گئے جبکہ مسلم کانفرنس کے محمد شفیق جرال دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 7 بھم بھرIII کی نشست مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق نے جیت لی۔ پیپلز پارٹی کے چودھری انوار الحق ہار گئے۔ایل اے 8 کوٹلی ون پر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز خان کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے ملک محمد یوسف دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 13 باغ کی نشست مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے جیت لی،جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے میجر (ر) لطیف دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 14 باغ ٹو کی نشست پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزماں نے جیت لی، آزاد امیدوار راجا نسیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 18 پونچھ ٹو، سے پیپلز پارٹی کے غلام صادق خان کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے خان بہادر خان دوسرے نمبر پررہے۔ایل اے 19 پونچھ، سدھنوتی تھری کی نشست پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب خان کے حصہ میں آئی۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار خالد ابراہیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 20 پونچھ، سدھنوتی چار کی نشست مسلم کانفرنس کے سردار سیاب خالد نے جیت لی، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار محمود اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 32 جموں تھری پر مسلم لیگ (ن) کے چودھری اسحاق کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے شوکت وزیر علی مقابلہ ہار گئے۔ایل اے 33 جموں وادی 4 نارووال، سے آزاد امیدوار چودھری محمد حسین کامیاب ہوگئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں محمد رشید کو شکست دی ۔ایل اے 34 جموں 5گجرات سے آزاد امیدوار محمد اکبر چودھری جیت گئے، مسلم لیگ (ن)کے جاوید اختر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 39 وادی کشمیر 4سے پیپلز پارٹی کے اظہر حسین گیلانی انتخاب جیت گئے، مسلم لیگ (ن) کے الحاج ظفر علی ہار گئے۔ایل اے 40 وادی کشمیر 5کی نشست پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ کے حصہ میں آئی، مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 1274 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money