کراچی (لائیو پاکستان ڈاٹ کام)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود گودھرا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص 34سالہ عبدالغنی ولد عبدالستار کو ہلاک جبکہ عبدالوحید ولد محمد تنویر اور محمد سلیم ولد سردار احمد کو زخمی کردیا جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا تھا ۔گلستان جوہر تھانے کی حدود جوہر کمپلکس کے قریب نامعلوم کار سوار ملزمان ایک شخص کی تشدد زدہ لاش پھینک کر فرار ہو گئے جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کو اغواءکرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔


23:57
Posted in:
0 comments:
Post a Comment