لاہور۔ (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ کے سےنئر مرکزی رہنمااور سےنئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کون سا غرےب ہے جو ”آشےانہ فراڈ سکےم“ مےں ساڑھے 11لاکھ روپے کا مکان خرےد سکتاہے، یہ تندور سکیم جیسے ناکام ڈراموں کی طرح غریبوں میں بہت بڑا فراڈ اور ان سے کہیں بڑا سکینڈل ثابت ہو گا، کروڑوں غرےبوں کےلئے اڑھائی ہزار مکان بنانے کے اعلان کی پبلسٹی پرصوبائی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کردئےے گئے ہیں جبکہ درخواست دہندگان سے درخواستوں کے ساتھ وصول کئے گئے کروڑوں روپے کہاں گئے ان کا کچھ پتہ نہیں، پےسے جمع کر کے مکان کا سائز کم کر دےا اور قےمت بڑھا دی گئی۔ وہ ےہاں سٹےٹ گےسٹ ہاﺅس مےں اپنے آفس مےں مسلم لےگی رہنماﺅں و کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے جو انہےں مبارکباد دےنے کےلئے وہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے آفس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تصویر نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور اس کی تزئین و آرائش پر سرکاری خزانہ سے کوئی رقم خرچ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے سستی شہرت حاصل کرنے اور اپنے ساتھےوں کو نوازنے کےلئے نئے نئے ڈراموں میں صوبائی خزانہ کو ڈبو دےا اب وہ آشےانہ کوآپرےٹو ہاﺅسنگ سکےم کی پبلسٹی پر سرکاری خزانہ سے کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہےں لےکن اس کے آغاز سے لے کر اب تک ہےراپھری کے سوا کچھ سامنے نہےں آےا، پنجاب کے کروڑوں غرےبوں کو سستے مکان کا لالچ دے کر انہوں نے صرف 2740 مکانوں کےلئے جو قرعہ اندازی کی اس مےں بھی پہلے سے اپنوں کے نام فےڈ کر دئےے گئے تھے اور قرعہ اندازی کے بعد سکروٹنی کا ڈارمہ کےا جا رہا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق ایک اےک گھر کے تےن تین افراد کے نام قرعہ اندازی مےں نکالے گئے ہےں اس قرعہ اندازی کیخلاف ہائیکورٹ میں بھی رٹ ہو چکی ہے کہ عوام کے ساتھ جعلسازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکی روڈ پر آشیانہ سکیم کی آڑ میں زمین کا جو ایک بہت بڑا سودا ہو رہا ہے اس کے بارے میں حقائق بھی جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس سکےم کے آغاز مےں 5 مرلہ کے مکان کی مالےت 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی لےکن اب اس کا سائز 2 سے 3 مرلے اور قےمت ساڑھے گےارہ لاکھ کر دی گئی ہے جبکہ یہ سکیم بھی سوئے آصل سے چونگی امرسدھو سے اٹھا رہ کلو مےٹر دور منتقل کر دی گئی اور اس کی نسبت قریبی علاقوں کی پرائیوےٹ سکےموں مےں 5 مرلہ کا گھر آٹھ، نو لاکھ روپے مےں مل رہا ہے۔ علاوہ ازےں مجوزہ سکےم کے 19 کنال علاقہ پر اب بھی اصل مالکان قابض ہےں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تو ابھی کسی کو گھر نہیں ملا لیکن سرگودھا میں جناح ہاﺅسنگ سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو زمین خریدی گئی ہے وہ 10 ارب روپے مالیت کی ہے بہتر ہوتا اگر غریبوں کی سہولت کیلئے کوئی مخلصانہ عمل کیا جاتا اور اس زمین پر غریبوں کو مفت مکان دئیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندان ہیں جو بے گھر ہیں اور ان کو دوسری قسط بھی نہیں دی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 90 شاہراہ قائداعظم تو عوام اور ان کے نمائندوں کیلئے بند ہے مگر سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس لاہور کے دروازے عوام کی داد رسی کیلئے کبھی بند نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تندور سکیم، گرین ٹریکٹر سکیم، دانش سکول سکیم اور آشیانہ سکیم کے خلاف ریفرنس دائر کیا جانا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی کے آفس میں موجود رہنماﺅں میں محمد بشارت راجہ، کامل علی آغا، چودھری ظہیر الدین، محمد ارشد خان لودھی اور دیگر شامل تھے۔


01:16
0 comments:
Post a Comment