مہاجر قوم کا اصل لیڈر آفاق احمد ہے، الطاف حسین بھگوڑا ہے، نیا صوبہ ہماری لاشوں پر سے گزر کر رہی بنے گا،ذوالفقار مرزا
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقارمرزانے کہا ہے کہ مہاجر قوم کا حقیقی لیڈر آفاق احمد ہے ، صد آصف علی زرداری کے بعد اگر کوئی سیاسی اسیر ہے تو وہ آفاق احمد ہیں، آفاق احمد پر ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا، آفاق سے میں ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ ملا ہوں، جب گورنر عشرت العباد گورنر تھے اور میں وزیر تھا تب آفاق احمد سے ملا تھا گورنر نے مجھ سے پوچھا آپ آفاق احمد سے تو نہیں ملے میں کہا ہاں ملا ہوں وہ میرا قیدی ہے اور ملتا رہوں گاپچیس قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کیا ہے، ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی نیا صوبہ بنے گا، جب تک زندہ ہوں بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور بدمعاشوں کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر مردان ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گزشتہ چار پانچ دن سے میرے متعلق طرح طرح کی خبریں چلائی جارہی ہیں۔صفدر سرکی لینڈ مافیا کا سرغنہ ہے اس کا ایک دست راست پکڑا گیا ہے اس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اس لیے وہ چلا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آفاق احمد سے میں ملا ہوں اور ملتا رہوں گا ایک بار نہیں دو بار ملا ہوں اور میں اس سے انکار نہیں کرتا میں اس وقت بھی آفاق احمد سے ملا تھا جب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تھے، آفاق احمد سے ملاقات کے بعد جب اگلے روز کور کمیٹی کا اجلاس تھا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے آفاق احمد سے ملاقات کی ہے؟ تو میں نے تب بھی انکار نہیں کیا تھا اور اب بھی انکار نہیں کررہا ہوں؟انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مہاجر قوم کا حقیقی اور اصل لیڈر آفاق احمد ہے صدر زرداری کے بعد اگر کوئی سیاسی اسیر ہے تو وہ آفاق احمد ہی ہے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا صوبہ ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی بنے گا، قیدیوں کی منتقلی کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے پچیس سے زائد قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کروایا ہے، سب کے سب ٹارگٹ کلرز ہیں ، صولت مرزا بھی ٹارگٹ کلرز ہے اور اسے بھی اندرو ن سندھ منتقل کروایا، میں کراچی اور سندھ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کراچی اور اپنے بچوں کے خاطر ان کم بختوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز سے لڑتا رہوں گا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ الطاف حسین بھگوڑا ہے اب یہ صوبوں کی بات کرتے ہیں صوبے کی بات ہماری لاشوں پر ہوگی کسی کے باپ میں ہمت ہے تو صوبہ بنائے یہ لٹے پٹے آئے تھے ہم نے انھیں پناہ دی چند لوگوں کی خاطر انھوں نے غلط کارڈ کھیلے اب ان کو مار پڑ رہی ہے تو انھیں فرسٹریشن ہے ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف علی زرداری صاحب کے بعد سب سے بڑا اگر اسیر ہے تو وہ آفاق احمد ہے اگر آفاق احمد کرمنل ہے خراب ہے بدمعاش ہے بھتہ خور ہے اگر اس نے ماؤں کی گودیں اجاڑی ہیں تو اس سے سودفعہ زیادہ الطاف حسین بدمعاش ہے کرمنل ہے اس سے زیادہ ماؤں کی گودیں الطاف حسین نے اجاڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب گورنر کو گورنر بنایا گیا تھا اس وقت بھی وہ بھگوڑا تھا ،وانٹڈ تھا اس کو مگر گورنر بنایاگیا ابھی بھی جتنے بھی ان کے منسٹر ہیں آج بڑی بڑی باتیں کہ وال چاکنگ پڑھو اور ہم الگ صوبہ بنائیں گے کسی کے باپ میں ہمت نہیں یہ صوبہ اس وقت تھا جب تم لوگ بھوکے ننگے آئے تھے اورصوبوں والوں نے تم کو پناہ دی تھی ہم سب کی لاشوں پر گزر کے آپ صوبوں کی بات کرو گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا کون باشندہ ہے جو صولت مرزا کو نہیں جانتا ، جس کو سپریم کورٹ تک نے پھانسی کی سزا مینشن کی ہے اس کے کمرے سے کیا نہیں نکلا ہے یہ میں قوم کے سامنے بعد میں لاؤں گا‘ ابھی میں ان کی ایگزامنیشن کروارہا ہوں۔


23:33
Posted in:
0 comments:
Post a Comment