Wednesday, 6 July 2011

اقلیتوں سے متعلق پہلا مصدقہ ڈیٹا، پاکستان میں سکھوں کی تعداد 5852 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستا ن میں اقلیتوں سے متعلق پہلا مصدقہ ڈیٹا سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں سکھوں کی تعداد 5852 ہوگئی ہے جس میں 3105 مرد اور 2747 خواتین شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی چےئرمین نادرا طارق ملک سے پاکستان سکھ کونسل کے ایک وفد نے سردار رمیش سنگھ کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر طارق ملک نے گوردوارہ میں ہونے والی شادیوں کی رجسٹریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ نادرا اب تک 5852 سکھوں کی رجسٹریشن کرچکا ہے جس میں 3105 مرد اور 2747 خواتین شامل ہیں اور پاکستانی شہری کی حیثیت سے ان کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔ طارق ملک نے سکھ برادری پر زور دیا کہ 18 سال کے ہونے والے سکھ افراد لازمی اپنے شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ اگلے الیکشن میں وہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں۔ سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ نادرا خطے کا واحد ادارہ ہے جس میں بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے اقلیتوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے انہیں شناخت دی جا سکے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money