Wednesday, 29 June 2011

متحدہ کے وزراء کے استعفے کے بعد سندھ کابینہ ارکان کی تعداد31ہوگئی

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے 14 وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد سندھ کابینہ میں اکتیس وزراء باقی رہ گئے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت سے علیحدگی باعث سندھ کابینہ کے45 وزراء میں سے متحدہ قومی موومنٹ کے14 وزراء نے اپنے استعفے قائم مقام گورنر نثار کھوڑو کو پیش کر دیئے۔سندھ کابینہ میں پیپلزپارٹی کے29، متحدہ قومی موومنٹ کے14، اے این پی کے ایک اور نیشنل پیپلز پارٹی کے ایک وزیر شامل تھے۔متحدہ قومی موومنٹ کے مشیر خواجہ اظہار الحسن نے بھی استعفا دے دیا جس کے بعد سندھ میں وزیر اعلیٰ کے مشیروں کی تعداد چار، اسپیشل اسسٹنٹ کی تعداد13 اور کوآرڈی نیٹر کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء کے استعفے منظور ہونے کی صورت میں بیوروآف سپلائی اینڈ پرائسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صنعت و تجارت ، صحت، کھیل ، امور نوجوانان، دیہی ترقی ، انسانی حقوق، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اوقاف، ماحولیات و متبادل توانائی کے محکموں کی وزارتیں خالی ہوجائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money