Wednesday, 22 June 2011

2011-12 میں ریکوڈک پروجیکٹ میں ریفانیری کے لیے 8.5 ارب روپے فنڈزمختص کردے گئے ہیں۔ وزخزانہ بلوچستان میرعاصم

 کوئٹہ ۔ (خصوصی رپورٹ) وزخزانہ بلوچستان میرعاصم کردگیلونے کہاہے کہ ریکوڈک گولڈ انیڈ کاپرپروجیکٹ فزبلٹی رپورٹ ڈاکٹرثمرمبارک کے تعاون سے تیار کرلی گئی ہیں ۔آئندہ بجٹ 2011-12 میں ریکوڈک پروجیکٹ میں ریفانیری کے لیے 8.5 ارب روپے فنڈزمختص کردے گئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کو پوسٹ بجٹ بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت دیگر احکام بھی موجودتھے ۔صوبائی وزیر خزانہ میرعاصم کرد گیلو نے کہاکہ مزانیہ 2011-12 کاکل حجم 164 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جسکی رقم تقسیم کچھ یوں ہیں ۔ جاری اخرجات 90 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ ،سرمایہ جاری اخرجات 42 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ،ترقیاتی اخراجات کے لیے 31 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ایسی طرح 2011-12 آمدنی کاکل تخمینہ 157 ارب 84 کروڑ جاری آمدنی 127 ارب روپے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھ ہیں ایسی طرح صوبے کے اپنے ذرائع سے حاصل شدہ آمدنی4 ارب روپے 85 کروڑ روپے 10 لاکھ روپے ہیں ایسی طرح مرکزی ذرائع سے حاصل ہونے والے آمدنی میں 122 ارب 20 کروڑ 37 لاکھ رپوے کاتخمینہ ہے ایسی طرح 2011-12 پی ایس ڈی پی کا حجم 31 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ روپے ہیں جس میں بیرونی امداد کے 12 ار ب 24 کروڑ 10 لاکھ روپے شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 2011-12 کے مجموعی خسارہ کاتخمینہ 6 ارب 73 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایاگیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ 2011-12 میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیاہے ۔ایسی طرح وفاقی حکومت نے تنخوا ¶ں میں 15 فیصد اورپنیشن میں 15 تا20 فیصد اضافے کااعلان کیاہے ۔حکومت بلوچستان بھی اسی فارمولے کے تحت اپنے ملازمین مرعات دے گی ۔انہوںنے کہاکہ ایسی طرح کنونینس الا ¶نس میں بھی اس اضافہ کرنے کاتجویز ہے جس طرح وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کے لیے اعلانات کئے ہیں صوبائی حکومت کو2.500 ارب روپے سالانہ کااضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جوہم جاری اخراجات کی مد میں شمار کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ بے روزگار ی کی ہم گیرمسلے سے نمٹنے کے لیے 2011-12 کے بجٹ میں 6270 نئی آسامیاں رکھی گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ صوبے کے اپنے ذرائع سے آمدنی میں بھی اضافہ ہواہے رواں مال سال میں صوبائی وسائل سے حاصل آمدنی کا تخمینہ 4 ارب 12 کروڑ 95 لاکھ روپے لگایاگیاتھا جبکہ آنے والے ماال سال میں 30 مئی 2011 تک اپنے ہداف کا96 فیصد حاصل کیاہے ۔صوبائی وزیرخزانہ میرعاصم کردگیلونے کہاہے کہ ہماری صوبائی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے سی ڈی ایل کاقرضہ چکادیاہے ۔صوبائی وزیرخزانہ میرعاصم کردگیلونے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کفایت شعاری کاآغاز میں نے اپنے ذات سے کیا میرے پاس کوئی سرکاری گاڑی ہے نہ ہیں فیول کی مد میں آج تک ایک روپے وصول کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرخزانہ میرعاصم کردگیلونے کہا کہ بلوچستان کے ساحل پٹی 1129 کلومیٹرہے اگرکسی کوشک ہے توانکے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوںایک اور سوال کے جواب میں کہا 2010-11 کے بجٹ میں امن وامان کے لیے ساڑھے بارہ ارب روپے رکھے تھے جنہیں کم کرکے 2011-12 میں 11 ارب روپے کردیاہے ۔ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ 1992 ءمیں وزیراعلیٰ کے لیے خصوصی طیارہ خرید لیاتھا جواب تک زیر استعمال کیاہے ۔سیکرٹری خزانہ بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہاکہ محکمہ خزانہ کے ضلعی آفسروں کے پاس ابھی تک سرکاری گاڑی نہیں ہے آئندہ مال سال میں انہیں گاڑیاں فراہم کرینگے۔ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ برج عزیزخان ڈیم پندرہ سال قبل کامنصوبہ ہے چونکہ مائرین کے مطابق برج عزیز خان سے ملنے ولا پانی پینے کاقابل نہیں ہے ہم دوبارہ دیکھیں نگے اگرمائرین نے اسکا پانی قابل استعمال قراردیاتو اسکے لیے ضروری فنڈز مختص کرینگے ۔ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money